5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تندوروں کے بجائے غریبوں کے چولہے جلائے جائیں،چوہدری ظہیر
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں صوبائی بجٹ پر بحث شروع ہوگئی ہے، قائد حزب اختلاف چوہدری ظہیربحث کا کہناہے کہ پنجاب حکومت194 ارب روپے کی مقروض ہے اور اثاثے بیچ کر قرضہ واپس کیا جارہاہے?بجٹ اجلاس ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود کی صدارت میں شروع ہوا جس میں وزیراعلی? پنجاب شہباز شریف نے بھی شرکت کی? مسلم لیگ(ق)کے چوہدری ظہیرالدین نے بجٹ دستاویزکو الفاظ کا ہیر پھیرقرار دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کا ٹیم کیپٹن22گھنٹے جاگتا،جبکہ ٹیم 22 گھنٹے سوتی ہے?ان کاکہناتھا کہ وزیر اعلی? ہاؤس کیلئے گزشتہ سال 29کروڑ روپے خرچ کئے گئے،وزیراعلی? اپنے اخراجات کنٹرول کریں، صوبہ اتنا مہنگا خادم اعلی? برداشت نہیں کرسکتا?انکا کہنا تھا کہ حکمران نالائق ہوں تو اثاثے بکتے ہیں? ظہیرالدین نے مزید کہا کہ وزیر اعلی? نے سستی روٹی کو انا کا مسئلہ بنا لیا ہے،سیاست چمکانے کے بجائے گھروں کے چولہے جلائے جائیں? مسلم لیگ فنکشنل کے مخدوم احمد محمود نے مطالبہ کیا کہ بہاولپورکی ریاست کی حیثیت بحال کی جائے?