تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پڑوسی ملک کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی تک رسائی پر خدشات ہیں،جنرل طارق

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے کہا ہے کہ کم سے کم دفاعی ایٹمی صلاحیت برقرار رکھنا ہماری ضرورت ہے،ہمارے پاس اور کوئی چوائس نہیں ہے?وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں آرمڈ فورسز وار کورس کی کانووکیشن تقریب سے خطاب کررہے تھے?جنرل طارق مجید نے کہا کہ پاکستان کے پڑوسی ملک کو سول نیوکلیئرٹیکنالوجی تک رسائی، اس ملک کی طرف سے کولڈاسٹارٹ ڈاکٹرائن،بڑے پیمانے پر روایتی اور غیرروایتی ہتھیاروں کی تیاری پاکستان کی سیکیورٹی کے لیے خدشات کا باعث ہیں،اس وجہ سے پاکستان کو کم سے کم ایٹمی صلاحیت ہرصورت برقرار رکھنا ہوگی،یہ ہماری ضرورت ہے اور ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں ہے?انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادی کو ہمارے سیکیورٹی خدشات کے بارے میں حساس ہونا چاہیے?انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت ہماری قومی زمہ داری ہے اور اس کام کو پوری زمہ داری سے کیا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کو درپیش چیلنجز اور خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے،یہ خطرات خطے اور عالمی حالات کی وجہ سے ہیں،جنرل طارق مجید کا کہنا تھا کہ دنیا کو ہمیں ایک ایٹمی صلاحیت تسلیم کرتے ہوئے اس سے متعلق افواہوں اور خطرات کو ختم کرتے ہوئے اس کے فوائد دینے چاہئیں?ہمیں ایٹمی طاقت تسلیم کرتے ہوئے امتیازی پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ فزائل میٹریل ٹریٹی(ایف ایم ٹی) صرف پاکستان سے متعلق ہے اور ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے،ایٹمی اثاثوں کی سیکیورٹی کے متعلق جنرل طارق مجید نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تہہ در تہہ سیکیورٹی کا نظام ہے،ان کو کوئی خطرہ نہیں ہے،بین الاقوامی برادی ہمارے ریکارڈ کو نظر میں رکھے،ان ہتھیاروں کی سیکیورٹی اب ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.