تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شیرٹن بم دھماکا کیس: ملزمان کو وکیل کرنے کی اجازت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے شیرٹن بم دھماکا کیس میں بری ہونے والے دونوں ملزمان کو وکیل کرنے کی اجازت دیتے ہوئے حکومت سندھ کی اپیل کی سماعت ملتوی کردی ہے?ملزمان آصف ظہیر اور رضوان احمد کو شیرٹن ہوٹل کے باہر فرانسیسی انجینئروں کی بس کو دھماکے سے اڑانے کا الزام تھا? اس حادثے میں تیرہ فرانسیسی انجینئروں سمیت پندرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے? کراچی کی ایک انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی لیکن ہائی کورٹ نے دونوں کو ناکافی شہادت کی بنیاد پر بری کردیا تھا? انکی بریت کے خلاف سندھ حکومت نے سپریم کورٹ مین اپیل دائر ہے? آج دونوں ملزمان عدالت میں حاضر تھے اور انہوں نے وکیل کرنے کے لیئے وقت مانگا? عدالت نے انکی استدعا قبول کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.