5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ڈیم تنازعات:امریکا بھارت اور افغانستان سے پاکستانی موقف پربات کریگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکہ نے دریائے سندھ اور کابل پر ڈیمز کی تعمیر کے معاملے پربھارت اور افغانستان سے ثالثی کروانے کی حامی بھر لی ہے? امریکہ اور پاکستان کے درمیان پانی کے شعبے کی ترقی کیلئے تعاون پر مذاکرات کے بعد امریکہ کی جمہوریت اور عالمی معاملات کی انڈر سیکٹری آف اسٹیٹ ماریہ او ٹیرو نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ پاکستان کی ڈیموں کی تعمیر کے سلسلے میں بھی مدد کرئے گا?سیکرٹری پانی وبجلی شاہدرفیع کاکہناہے کہ امریکا نے دریائے سندھ اور کابل پر ڈیمز کی تعمیر کے معاملے پربھارت اور افغانستان سے ثالثی کرانے کی حامی بھرلی ہے ، جبکہ امریکااورپاکستان کے درمیان پانی کے شعبے کی ترقی کے لئے تعاون پرمذاکرات کے بعدجمہوریت اورعالمی معاملات کے لئے امریکہ کی نائب وزیرماریہ اوٹیرونے جیونیوزسے بات چیت میں کہنا تھا کہ ڈیموں کی تعمیرکے لئے بھی پاکستان کی مددکی جائے گی?