تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مہمند ایجنسی میں35 ایف سی اہلکار اب تک لاپتہ ہیں،آئی ایس پی آر

جنگ نیوز -
راولپنڈی…ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل اطہرعباس نے کہاہے کہ مہمند ایجنسی میں35 ایف سی اہلکار اب تک لاپتہ ہیں،جبکہ افغان سرحد کے اندرداخل ہونے جانے والے14 اہلکار پاکستان کے حوالے کردیے گئے ہیں ، جو واپس آرہے ہیں?جیونیوز کے نمائندے عاصم علی رانا سے گفتگومیں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجرجنرل اطہر عباس کاکہناتھاکہ یہ اہلکار شدت پسندوں کا پیچھا کرتے افغان سرحد میں داخل ہوئے، مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران کل60 اہلکارموجود تھے جن میں سے11 اہلکار پہلے ہی واپس آچکے ہیں جبکہ افغان سرحد کے اندر داخل ہونے والے14 اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس آرہے ہیں?میجرجنرل اطہرعباس نے بتایا کہ افغانستان جانے والے14 اہلکاروں کو جلال آباد میں افغان حکام نے پاکستان کے حوالے کیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.