5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رکن پنجاب اسمبلی رضوان گل کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری
جنگ نیوز -
لاہور…الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری پر منتخب پنجاب اسمبلی سے مسلم لیگ ن کے رکن چوہدری رضوان گل کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے سرگودھا پی پی34 میں26 جولائی ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے ?ضلعی الیکشن کمیشن الیکشن کے شیڈول کا اعلان21 جون کو کرے گا?سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کے حامل رکن اسمبلی چوہدری رضوان گل کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا تھا?تین روز گزر جانے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا ہے?پولیس ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات وصول ہوتے ہی مقدمہ درج کرلیا جائے گا?