تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل:متاثرین نے اسپل وے خود چوڑا کرنا شروع کردیا

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل کے متاثرین نے اسپل وے سے پانی کے کم اخراج پر اسپل وے کو خود چوڑا کرنے کا کام شروع کردیا?ادھر ڈی سی ہنزہ ظفر وقار تاج کا کہنا ہے کہ اس عمل کے دوران کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں انتظامیہ قانونی کارروائی کرے گی ? عطاآباد جھیل میں پانی کی آمد اور اخراج کا سلسلہ جاری ہے ? متاثرین نے شاہراہ قراقرم علی آباد کے مقام پر انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا? مظاہرین کا کہنا تھاکہ انتظامیہ نے اسپل وے کے نام پر نالی بنادی ہے جس سے پانی کا اخراج بہت آہستہ ہورہا ہے?مظاہرین علی آباد سے اسپل وے کی طرف پولیس کا گھیراؤ توڑ کر پہنچ گئے ?جہاں پر تحصیل گوجال کے مختلف علاقوں سے کشتی میں آئے ہوئے متاثرین بھی موجود تھے? یہ متاثرین کشتی سروس بند ہونے کے باوجود پہنچے تھے? مظاہرین نے اسپل وے پر پہنچ کر اپنے ساتھ لائے ہوئے بیلچوں اور دیگر سامان سے اپنی مدد آپ کے تحت جھیل کو چوڑا کرنے کا کام شروع کردیا? ادھر ڈی سی ہنزہ ظفر وقار تاج کا کہنا ہے کہ اس اسپل کی چوڑائی کے دوران کسی بھی قسم کے نقصان کی صورت میں انتظامیہ قانونی کارروائی کرے گی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.