تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اٹھارویں ترمیم عوام کی خواہشات کے مطابق ہے، وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ18ویں ترمیم عوام کی خواہش کا مظہر ہے ،ان کاکہنا تھاکہ18ویں ترمیم پر عمل درآمد کمیشن مکمل با اختیار ہے، کسی وزارت یا ڈویژن کے اختیارات کی تبدیلی کے لئے پالیسی سازی یا کسی اورمسئلے کی صورت میں معاملہ مشترکہ مفادات کی کونسل کو بھجوایاجائے گا?وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت18ویں ترمیم عمل درآمد کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں وزرائے اعلی? ،عمل درآمد کمیشن کے چیئرمین میاں رضا ربانی اور ممبران نے شرکت کی?وزیر اعظم گیلانی کاکہناتھاکہ18ویں ترمیم عوام کی خواہش کا مظہر ہے اب اسے جلدحقیقت میں بدلنا ہوگا ، صوبوں کو اپنے انتظامی مشینری کو مضبوط کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے? میاں رضاربانی نے اجلاس کو بتایاکہ عمل درآمدکمیشن کے قواعد و ضوابط اور مشترکہ مفادات کی کونسل کے قیام کے لئے وزارت قانون کو سفارشات بھجوادی گئی ہیں، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن عمل درآمد کمیشن اور مشترکہ مفادات کونسل کے سیکریٹریٹ کے طور پر کام کرے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.