5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گوادر:سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں امدادی اشیاکی تقسیم روک دی گئی
جنگ نیوز -
گوادر …گوادر میں سمندری طوفان اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں اشیائے خوردونوش کی تقسیم روک دی گئی ہے جس کے باعث ریلیف کیمپوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں?انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امدادی اشیا ملیں گی تو تقسیم کی جائے گی?سمندری طوفان اور سیلاب کو دو ہفتے گزرجانے کے باوجود گوادر میں معمولات زندگی تاحال بحال نہیں ہوسکے ہیں?طوفان کے دوران متعدد کشتیاں ٹوٹ جانے کے باعث ماہی گیر بے بس ہیں اور روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ان کا انحصار حکومتی امداد پر ہے?ادھر انتظامیہ نے ریلیف کیمپوں میں اشیا خوردونوش کی تقسیم بھی روک دی ہے جس کے بعد سربندن سمیت دیگر ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو شدید مشکلات کا سامناہے?انتظامیہ کے مطابق امدادی سامان ختم ہوچکا ہے?مزید امدادی سامان آئے گا تو تقسیم بھی ہوگا?ڈی سی گوادر پسند خان بلیدی کے مطابق سروے کا کام ایک ہفتے میں مکمل کیاجائے گا جس کے بعد متاثرین کو معاوضے ملنا شروع ہونگے?