5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رابطہ کمیٹی کے ارکان کا ”یادگارشہدائے حق“ اورجناح گراؤنڈکادورہ
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جمعرات کی شام تاریخی جناح گراؤنڈعزیزآباد میں تعمیر کی جانے والی” یارگارشہدائے حق“ کادورہ کیااور19جون کوجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں منعقدہ جنرل ورکرزاجلاس کی تیاریوں کاجائزہ لیکر ان پراطمینان کا اظہار کیا اورانہوں نے تیاریوں میں مصروف کارکنان کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے بہت بہت شاباش اورخراج تحسین پیش بھی کیا? اس موقع پرایم کیو ایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے? واضح رہے کہ یادگار شہداء حق کاافتتاح 19جون کوکیاجائے گااور اس سلسلے میں جناح گراؤنڈ عزیزآبادمیں جنرل ورکرز اجلاس بھی منعقدکیاجائے گا،واضح رہے کہقائدتحریک الطاف حسین ہفتہ 19جون کوجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں اپنے بڑے بھائی ناصرحسین شہیداوربھتیجے عارف حسین شہیدسمیت متحدہ قومی موومنٹ کے پندرہ ہزارسے زائدشہیدکارکنان کی یادمیں تعمیر کی جانے والی”یادگارشہدائے حق “کاافتتاح کریں گے اوراس موقع پرمنعقدہ بڑے جنرل ورکرزاجلاس سے اہم ٹیلیفونک خطاب بھی کریں?”یاد گار شہدائے حق“کی افتتاحی تقریب میں حق پرست شہداء کے لواحقین،ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست وفاقی و صوبائی وزراء،سینیٹرز،مشیران،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،ایم کیوایم کے مختلف ونگز وشعبہ جات کے ارکان ،ایم کیو ایم کے مختلف سیکٹروں کے ذمہ داران و کارکنان شرکت کریں گے?