5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فیصل آباد :دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہرنے بیوی کو آگ لگادی
جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں خاوند نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر اپنی بیوی کو مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی ?فیصل آباد کے علاقے مانوالہ کی رہائشی22سالہ رخسانہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کی اجازت نہ دینے پر وہ اکثراس پرتشدد کرتا رہتا تھا اور چند روز قبل اس نے رخسانہ پر مٹی کا تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اسکا جسم 55فیصد سے زائد جھلس گیا?لڑکی کے بھائی نے الزم عائد کیا کہ اس کی بہن کو جلائے جانے کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی تاہم پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی?