5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سیاسی، مذہبی رہ نماؤں کے قاتلوں کوگرفتار کرکے سزا دینگے، قمرزمان کائرہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت سیاسی اور مذہبی رہ نماؤں کے قاتلوں کوگرفتار کے قرار واقعی سزا دے گی ?نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مفتی سرفراز نعیمی سیمینار سے خطاب میں قمرزمان کائرہ کاکہناتھاکہ امن کے علمبرداروں اور نفرت پھیلانے والوں کے خلاف نظریاتی جنگ جاری ہے، جسے دنیاکے امن کے لئے جیتناضروری ہے?سیمینار میں حکومتی سطح پر کالعدم تنظیموں کے ساتھ روابط ختم کرنے، علمااورسیاسی اکابرین کے قاتل گرفتارکرنے کامطالبہ کیاگیا?