5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
یورپی یونین نے ایران پر پابندی مزید سخت کردیں
جنگ نیوز -
برسلز…یورپی یونین نے ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کردیں?برسلز میں یورپی یونین کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا? اجلاس کے بعد ایک متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس کی رُو سے یورپی ممالک نے ایران پر سلامتی کونسل کے مقابلے میں مزید سخت پابندیاں عائد کردیں? اعلامیے کے مطابق ایران میں نئی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ٹکنالوجی اور سازوسامان کی منتقلی پربھی پابندی لگا دی گئی اور پابندیوں کا دائرہ تیل اور گیس، ٹرانسپورٹ، بینکنگ، اور انشورنس کے شعبوں تک بڑھادیا گیا? پاسدارانِ انقلاب پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں اور ان کے بنک اثاثے منجمد کردیے گئے?