5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارت کا بیلسٹک میزائل ’پرتھوی ٹو‘ کا ایک اور کام یاب تجربہ
جنگ نیوز -
چندی پور…بھارت نے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل بیلسٹک میزائل ’پرتھوی ٹو‘ کا ایک اور کام یاب تجربہ کر لیا?بھارتی ذرائع کے مطابق نیا میزائل تجربہ آج صبح چھ بج کر پچاس منٹ پر ریاست اڑیسہ کے ساحلی مقام چندی پور سے 15 کلومیٹر دور ٹیسٹ رینج سے موبائل لانچر کے ذریعے کیا گیا?ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ’پرتھوی ٹو‘ میزائل 350کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے?ٹیسٹ رینج کے ڈائریکٹر ایس پی دیش نے بتایا کہ میزائل کا تجربہ فوج نے کیا تھا جو کام یاب رہا?