تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد،متاثرین کا اسپل وے چوڑا کرنے کا کام جاری رکھنے کا اعلان

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل میں پانی کی آمد اوراخراج تقریبا ًبرابرہے، جبکہ جھیل کے متاثرین نے اسپل وے چوڑاکرنے کاکام آج بھی جاری رکھنے کااعلان کیا ہے?ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفر وقار تاج کے مطابق عطاآباد جھیل میں پانی کی آمد 6400کیوسک جبکہ اخراج 6432کیوسک ہے، جبکہ جھیل سے متاثرہونے والے تحصیل گوجال کے متاثرین نے اسپل وے چوڑا رکھنے کے کام کو آج بھی جاری رکھنے کااعلان کیاہے?ادھر گلمت میں انتظامیہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ آگر آج متاثرین نے جھیل میں آمدو رفت پرعائد پابندی کی خلاف ورزی کی تو نہ صرف ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی بلکہ انہیں جھیل لانے اور لے جانے والی کشتیاں بھی ضبط کر لی جائیں گی?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.