5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطا آباد جھیل متاثرین آج پھر اسپل وے چوڑا کرنے پہنچ گئے
جنگ نیوز -
ہنزہ . . . عطاآباد جھیل کے اسپل وے پر تحصیل گوجال کے علاقے ششکٹ سے متاثرین کشتیوں کے ذریعے عطاآباد جھیل کے اسپل وے پر پہنچنا شروع ہوگئے، جبکہ اسپل وے کی طرف آنے و الے متاثرین کو روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے چار کشتیاں بھی ضبط کرلی گئی?آج مسلسل دوسرے روز بھی تین کشتیوں کے ذریعے ششکٹ سے متاثرین عطاباد جھیل کے اسپل وے پر پہنچ رہے ہیں? متاثرین کے ساتھ بیلچے اور دیگر اوزار موجود ہیں? متاثرین کا کہنا ہے کہ آج بھی وہ اسپل وے کو چوڑا کرنے کا کام کریں گے جبکہ تحصیل گوجال کے دیگر علاقوں سے آنیوالے متاثرین کو اسپل وے پر جانے سے روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے گلمت میں موجود چھ کشتیوں کو ضبط کرلیا گیا اور ان کشتیوں کو جھیل سے ملحقہ تھانے کے قریب باندھ دیا گیا? تاہم متاثرین کے ایک گروپ نے ان کشتیوں میں سے دو کشتوں کو پولیس کی تحویل سے نکال لیا اور مسافروں کو لے کر اسپل وے کی طرف روانہ ہوگئے?دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج اگر دوبارہ کسی نے اسپل وے پر کام کرنا شروع کیا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی?ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر ظفروقارتاج کے مطابق عطاآباد جھیل میں پانی کی آمد6400کیوسک جبکہ اخراج 6700کیوسک ہورہاہے،جبکہ متاثرین کیلئے ہیلی سروس بھی جاری ہے اور شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن چار بجے تک کھلا رہے گا?