5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بالی ووڈ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے، ابھیشیک بچن کا دعوی?
جنگ نیوز -
لندن . . . بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن کا کہنا ہے کہ دنیا کی فلم انڈسٹری کا اصل ترجمان ہالی ووڈ نہیں بلکہ با لی ووڈ ہے ?ابھیشیک بچن نے لندن میں اپنی نئی فلم راون کے پریمئر کے موقع پر خصوصی انٹر ویو میں کہا کہ بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے اور فلمی دنیا کو ہالی ووڈ فلم انڈسٹری نہیں بلکہ بالی ووڈ لیڈ کر رہا ہے ? ابھیشیک کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں ہر سا ل ایک ہزار سے زائد فلمیں بنتی ہیں اور بالی ووڈ ،ہالی ووڈ کے مقا بلے میں دوگنے ٹکٹ فروخت کر تا ہے ، لیکن ابھیشیک کو شا ید یہ بات معلوم نہیں کہ با لی ووڈ ہر سال1.3 بلین ڈالرز کا بزنس کر تاہے کہ جبکہ ہالی ووڈ میں ہر سال51 بلین ڈالرز کا بزنس ہوتا ہے جو کہ بہت بڑا فرق ہے?