تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہوا سے یومیہ200 میگاواٹ بجلی کی پیداوار آئندہ سال سے شروع ہوجائیگی

جنگ نیوز -
کراچی . . . متبا دل توانائی بورڈل کے چیئرمین عارف علاؤالدین کا کہنا ہے کہ گھارو میں ہوا کے ذریعے یومیہ200 میگاواٹ بجلی کی پیداوار آئندہ سال سے شروع ہوجائے گی?جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علاؤدین نے کہا کہ گھارو میں ہوا سے200 ?300 میگاواٹ بجلی کی پیداوارکے لیے50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ شمسی توانائی کے ذریعے1ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے یومیہ30 کروڑ کیوبک فٹ گیس کی بچت ہوگی? عارف علاؤالدین نے مزید بتایا کہ اے ای ڈی بی کے ہدف کے مطابق ہر سال200 ?300 میگاواٹ بجلی متبادل توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کی جائیگی? انہوں نے کہا کہ مستقبل میں زیادہ انحصار شمشی توانائی اور ہوا کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر کیا جائیگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.