تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ہلاکتیں سرکاری اعدادوشمارسے 10گنا زیادہ ہیں، کرغز صدر

جنگ نیوز -
بشکیک . . . کرغزستان کی عبوری صدر روزہ آٹن بایوا نے کہا ہے کہ حالیہ لسانی فسادات میں مرنے والوں کی تعداد سرکاری اعدادوشمار سے دس گناہ زیادہ ہے?روسی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عبوری صدر کا کہنا ہے کہ فسادات میں191 ہلاکتوں سے دس گناہ زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں? رپورٹ کے مطابق صدر روزہ نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی ایک بڑی تعداد دیہات میں ہوئی ہیں اور روایت کے مطابق مرنے والوں کو سورج غروب ہونے سے پہلے دفن کرنا ہوتا ہے اس لیے تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے?کرغیزستان کے حکومتی ذرائع کے مطابق افسادات میں 191 افراد ہلاک اور ایک ہزار نو سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں?اقوام متحدہ کے ذرائع کے مطابق فسادات میں چار لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں اور نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.