5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایشیا کپ: سری لنکا کا بنگلا دیش کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
جنگ نیوز -
دمبولا . . . ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج بنگلا دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ ہورہاہے? دمبولا کے رنگری اسٹیڈیم میں ہونے والے اس مقابلے میں ٹاس کے معاملے میں قسمت کی دیوی ایک بار پھر سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا پر مہربان رہی ہے? سنگاکارانے بنگلا دیشی کپتان شکیب علی حسن کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکن ٹیم میں ویل گڈیرا کو فرویز مہاروف کی جگہ شامل کیا گیا ہے? واضح رہے کہ سری لنکا ٹورنامنٹ میں پاکستان کو شکست سے دوچار کرچکا ہے ، جبکہ بنگلا دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست کی خفت اٹھانا پڑی?