تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

رواں مالی سال بجٹ خسارہ مجموعی پیداوارکا5.6 فیصد تک پہنچ سکتا ہے

جنگ نیوز -
کراچی . . . رواں مالی سال بجٹ خسارہ مجموعی پیداوارکا5.6 فیصد تک پہنچ سکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے منظور شدہ حد5.1 فیصد ہے?اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال خسارہ م5.3 فیصدرہنے کی توقع ہے ? رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ اعلان میں بھی معاشی اصلاحات پر توجہ نہیں دی گئی اور آئی ایم ایف کو یقین دہانی کے باوجود حکومت اس بجٹ میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ نہیں کیا جا سکا?رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ معاشی اہداف میں ناکامی کی صورت میں آئی ایم ایف سمیت عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو ملنے والی رقم کا معاملہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.