5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اٹلی کا ائرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنوں پر باڈی اسکینرز لگانے کا اعلان
جنگ نیوز -
روم . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . اٹلی کی حکومت نے عوام کی تنقید کے باوجود ملک کے تمام ائرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنوں پر باڈی اسکینرز لگانے کا اعلان کردیاہے?امریکا کی جانب سے تمام یورپی ممالک میں سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے تحت متنازع باڈی اسکینرز استعمال کرنے پر زور ڈالنے کے بعداٹلی کی حکومت نے ائر پورٹس پر حفاظتی اقدامت سخت کرتے ہوئے یہ اعلان جاری کیا ہے?اٹلی کے محکمہ داخلہ کے مطابق ملک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنوں اور ائر پورٹس پر فل باڈی اسکینرز کی تنصیب کی جائے گی?وزیرِ داخلہ کے مطابق ابتدائی مرحلے میں روم ،مالپینسا اور وینس میں باڈی اسکینرز جنوری میں لگا کر ٹیسٹ کیے گئے تھے جو کامیاب تجربے کے بعد اس مہینے کے آخر سے تمام ائر پورٹس پر نصب کردیے جائیں گے?واضح رہے کہ متنازعہ باڈی اسکینرز کے معاملے پر یورپی یونین اس ماہ کے آخر میں اپنی مشترکہ حکمتِ عملی کا اعلان بھی کرنے والی ہے?