تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 لائسنس دیئے جانے کے معاہدے پر دستخط

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزارت تیل و گیس اور دیوان پٹرولیم کے درمیان تیل و گیس کی تلاش کیلئے پانچ لائسنس دیئے جانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ?ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سیکریٹری پٹرولیم کامران لاشاری اور دیوان پٹرولیم کے چیئرمین نے معاہدے پر دستخط کیے?دیوان پٹرولیم کو پنجاب میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے چار لائسنس جب کہ بلوچستان میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ایک لائسنس دیا گیا ہے? تیل و گیس کی تلاش کے لیے ابتدائی طور پر دیوان پٹرولیم1کروڑ86لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی?وزارت تیل و گیس کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس سال جنوری سے اب تک تیل و گیس کی تلاش کے31 لائسنسز جاری کیے جا چکے ہیں? اس سال دسمبر تک وزارت تیل و گیس پچاس لائنسز جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.