تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بینکوں کو سات روز کیلئے62 ارب95کروڑ روپے فراہم

جنگ نیوز -
کراچی . . . مرکزی بینک بینکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنے کیلئے بینکوں کو سات روز کیلئے62 ارب95کروڑ روپے12.04 فیصد پر فراہم کردیئے?اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی قلت دور کرنے کیلئے اوپن مارکیٹ آپریشن کیا? بینکوں کی جانب سے مرکزی بینک کو78 ارب15 کروڑ روپے مالیت کے ٹریژری بلز فروخت کے لیے پیش کیے گئے تاہم مرکزی بینک نے بینکاری ضروریات کو دیکھتے ہوئے بینکوں سے62 ارب95 کروڑ روپے مالیت کے ٹریژری بلز12.04 فیصد پر خرید لیے?منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق بینکاری نظام میں رقم قلت مرکزی بینک کی جانب سے تین، چھ اور بارہ ماہ کے ٹریژری بلز کی نیلامی میں ہدف کردہ90 ارب روپے کے مقابلے میں115 اٹھانے کے بعدرقم کی قلت دیکھی جارہی ہے جبکہ گذشتہ روز بھی مرکزی بینک نے ڈسکاؤنٹ ونڈو کے ذریعے بینکوں کو77 ارب روپے فراہم کیے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.