تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آزاد کشمیر اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا گیا

جنگ نیوز -
مظفرآباد . . . نئے مالی سال کیلئے آزادکشمیر کا47 ارب43 کروڑ21 لاکھ روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا جس میں تقریباً17 ارب 55کروڑ روپے خسارہ دکھایا گیا ہے? اپوزیشن ارکان ہنگامی آرائی اور شورشرابے کے بعد اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے ?آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس اسپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں وزیر خزانہ راجہ نثار نے آزادکشمیر کیلئے47 ارب43 کروڑ 21 لاکھ 15 ہزار روپے خسارے کا بجٹ پیش کیا?بجٹ تقریر میں مجموعی بجٹ خسارہ17ارب55کروڑ50 لاکھ روپے بتایا گیا ہے?بجٹ میں ریاستی وسائل سے آمدنی گیارہ ارب ،67 کروڑ ،21 لاکھ 50 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے، جب کہ حکومت پاکستان سے وفاقی محاصل کا حصہ 6ارب 68کروڑ روپے رکھا گیا ہے?منگلا ڈیم کی رائلٹی 75کروڑ روپے اور جموں کشمیر کونسل سے4 ارب پچاس کروڑ روپے کی آمدنی متوقع ہے? آیندہ مالی سال میں تعمیر نو کے لئے 27ارب روپے درکار ہوں گے ?آزادکشمیر کے بجٹ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نوکے لئے مختص رقم ظاہر نہیں کی گئی ?بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان زبردست ہنگامہ آرائی کرتے رہے? ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں قائد ایوان کی یقین دہانی کے باوجود اپوزیشن سے مشاور ت نہیں کی گئی، جس کے بعد اپوزیشن ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.