تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ممبئی حملے :بھارت نے مزید دستاویزات پاکستان کے حوالے کردیں

جنگ نیوز -
نئی دہلی… بھارت نے ممبئی حملوں سے متعلق نئی دستاویزات پاکستان کے حوالے کردی ہیں ? دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی ?ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے بتا یا کہ کہ بھارت نے ممبئی حملوں سے متعلق نیا ڈوزیئر پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام کے حوالے کردیا ہے ? پاکستان نے ممبئی حملوں سے متعلق جو سوالات بھجوائے تھے ڈوزیئر میں ان کے متعلق معلومات شامل ہیں?نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن ڈوزیئر پاکستان بھجوائے گا جس کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا ? دوسری جانب بھارتی سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ آئندہ ہفتے اسلام آباد آئیں گی ? ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نروپما راؤ اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر کی ملاقات چوبیس جون کو ہوگی ? اس ملاقات میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کے 16 جولائی کو ہونے والے مذاکرات کا ایجنڈہ طے کیا جائے گا ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.