5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹیں چھ ماہ میں تیار کرلی جائیں گی، الیکشن کمیشن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ ووٹرز کی نئی کمپیوٹرائزڈ فہرستیں چھ ماہ میں تیار کرلی جائینگی?پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چوہدری نثار کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا ? سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کمیٹی کو بتایا کہ انتخابی عذرداریوں کی تعداد بڑھ گئی ہے ? اس لئے انہیں نمٹانے کی خاطر فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونلز کی تعداد بڑھائی جائے اور ان میں ریٹائرڈ ججوں کو بھی تعینات کیا جائے ? اجلاس کے دوران وفاقی وزارت لائیو اسٹاک میں قواعد کے خلاف نوے کروڑ روپے کی ادائیگیوں سے متعلق آڈٹ اعتراض بھی پیش کیا گیا ? پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس بارے میں تحقیقاتی رپورٹ دس روز میں طلب کرلی ?