تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور: گھر میں گھس کر فائرنگ، ساس دو بہوؤں سمیت قتل

جنگ نیوز -
لاہور…لاہورکے علاقے شیراکوٹ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تین خواتین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،قتل ہونے والی ساس اور اس کی دو بہوئیں ہیں? پولیس کے مطابق شیراکوٹ کی احسان اسٹریٹ میں واقع گھر میں نامعلوم افراد گھس گئے، جہاں انہوں نے فائرنگ کرکے رسولاں بی بی اور اس کی دو بہوؤں یاسمین اور عاصمہ کو قتل کردیا، قاتل واردات کے بعد گھر کا سارا سامان بکھیر کر فرار ہوگئے تاکہ واقعہ کو ڈکیتی میں مزاحمت کا رنگ دیا جاسکے? پولیس کا کہناہے کہ تہرے قتل کی واردات کی وجہ دیرینہ دشمنی معلوم ہوتی ہے?تاہم تفتیش شروع کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.