تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

منور سہروردی کی برسی لندن اوردیگر مقامات پر عقیدت و احترام سے منائی گئی

جنگ نیوز -
لندن… پیپلز پارٹی کے کارکنوں ا ور رہنماو?ں کی شہید منور حسین سہروردی سے محبت تاقیامت قائم رہے گی? وہ شہید ذو الفقار علی بھٹو کے سچے پیرو کار اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جان نثار کارکن اور سپاہی تھے?ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی لیبر ونگ برطانیہ کے چےئرمین اورپی پی پی اُردُو ویب کے چیف آرگنائزر عمر میمن نے اپنی قیام گاہ پر شہیدمنور حسین سہروردی کی چھٹی برسی کی تقریب سیخطاب کے دوران کیا? انہوں نے کہا کہ شہید منور سہروردی پارٹی کا فخر تھے، وہ صحیح معنوں میں فرزند کراچی کہلانے کے مستحق تھے کیونکہ انہوں نے بلا تفریق ہر مستحق شہری کی مختلف طریقوں سے خدمت کی?عمر میمن نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شہید منور سہروردی کی وفاداری اور قربانی کو مشعل راہ بناتے ہوئے آپس میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں? تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد شہیدذو الفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو،شہید منور سہروردی اور دیگر شہداء کی روح کے ایصال ثواب اور خصوصی طور پر بیگم نصرت بھٹو کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی? شرکاء نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اورشریک چےئرمین و صدر مملکت آصف علی زرادر ی کی قیادت میں ملک کو خوشحالی کی جانب لے کر جائیں گے?تقریب میں جن دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں پی پی لیبر ونگ کے ڈپٹی چےئرمین حفیظ شیخ، جنرل سیکرٹری اکرم شاہ داد، رابطہ سیکرٹری خواجہ عبد الغنی،آفتاب بلوچ، مہروزچانگ، زین العابدین، ریکارڈ سیکرٹری شاد غلام علی،غفار بنگلزئی،نور الدین پالاڑی،عالمگیر بٹ،چوہدری وسیم،منیر بھائی،کامران میمن،رفیق میمن، اوردیگر کارکن شامل تھے?قبل ازیں شہید منور سہروردی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا?دریں اثناء جاپان،ہالینڈ جرمنی،آسٹریلیا،تھائی لینڈ،امریکا،کینیڈا،مشرق وسطی? اورمشرق بعید سمیت کئی دیگرممالک میں بھی شہید منور سہروردی کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی?






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.