تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایم ایم اے کی بحالی کا مستقبل قریب میں کوئی امکان نہیں،منورحسن

جنگ نیوز -
لاہور…امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی کا مستقبل قریب میں کوئی امکان نہیں ہے?یہ بات انھوں نے لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی?ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے?قادیانی خود کو اقلیت ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں،حکومت نوٹس لے ورنہ ختم نبوت کی تحریک چلائیں گے?قادیانیوں کی عبادت گاہ پر حملے کی مذمت کی تھی لیکن قادیانی مظلومیت کے پردے میں کھل کر سامنے آرہے ہیں?سید منورحسن نے کہا کہ کراچی بارود پر بیٹھا ہے،قاتل سب کو دکھائی دیتے ہیں حکمرانوں کو نہیں ?جبکہ قبائلی علاقوں میں طاقت سے نہیں جرگوں سے معاملات کو سلجھایا جائے کیونکہ جن علاقوں میں امن کا دعوی? کیا گیا ہے وہاں اب بھی بد امنی اور کرفیو نافذ ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.