5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ،سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے
جنگ نیوز -
کراچی …سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے گئے?آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کے عہدیداران شبیر سلیمان جی اور محمد طاہر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایسو سی ایشن کی جانب سے کل سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں گیس لوڈ مینجمنٹ کی ناکامی اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کو جواز بناتے ہوئے سی این جی پمپس کھولنے کی استدعا کی گئی تھی?عہدیداروں کے مطابق آج عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری کیے جانے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزسے عوام کیلئے گیس سپلائی دوبارہ بحال کر دی گئی ہے?انہوں نے بتایا کہ حکومت کا گیس لوڈ مینجمنٹ پلان ناکام ہو گیا ہے?