5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایم کیوایم کاجنرل ورکرزاجلاس سیکوریٹی وجوہات کی بناء پرملتوی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ہفتہ19/جون2010ء کوجناح گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کاجنرل ورکرزاجلاس اوریادگارشہدائے حق کاافتتاح سیکوریٹی کی وجوہات کی بناء پرملتوی کردیاگیاہے?رابطہ کمیٹی کی جانب سے یادگارشہدائے حق کے افتتاح کی آئندہ تاریخ کااعلان جلدکردیاجائے گا?دریں اثناء ایم کیوایم کے تحت کل بروزہفتہ بعدنمازعصرلال قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی ? ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ حق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں بھرپور شرکت کریں?