5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی :سیاسی کارکنوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…آغا خالد…سی آئی ڈی کراچی نے سعیدآباد کے علاقے سے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک خطرناک ملزم اختر عرف بابا کو گرفتار کیا ہے جس نے اے این پی کے ایک کارکن فضل واحد پیپلز پارٹی کے دو کارکنوں شاہین اور اعجاز اور متحدہ کے ایک کارکن لیاقت سمیت پندرہ سے زائد افراد کو سپاری لیکر قتل کیا ہے?ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض احمد کے مطابق ملزم نے پندرہ سے بیس افراد پر مشتمل ایک گینگ بناکر بھتے لینے اور لوگوں کی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری رکھا ہو ا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مارہی ہے?