5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آزاد کشمیر :برطانیہ سے آنیوالی خاتون کو بچوں سمیت قید رکھنے کا انکشاف
جنگ نیوز -
میرپور…آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں پولیس نے سات ماہ سے کمرے میں قید برطانوی خاتون کو اسکے تین بچوں سمیت بازیاب کرالیا? برطانوی شہری فرزانہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ 7ماہ قبل برطانیہ سے اپنے سسرال واپس آئی ?کچھ روز بعد اسکی ساس اور دیوروں نے اسے گھر کے ایک کمرے میں اس کے تین بچوں آکاش، عائشہ اور صبا سمیت قید کردیا?فرزانہ نے بتایا کہ اس سے بچوں اور اس کا پاسپورٹ بھی چھین لیا جب کہ اس دوران اسکی ساس اور دیوراسے تشدد کا بھی نشانہ بناتے رہے?فرزانہ نے بتایا کہ اسے نہ تو گھر سے باہر جانے دیا جاتا اور نہ ہی اسے کسی سے رابطہ کرنے کی اجازت تھی?فرزانہ نے الزام عائد کیا کہ اسکے شوہر نے چند دن کا کہہ کر پاکستان بھیجا اور اپنے گھر والوں پاس قید کرادیا? جنہوں نے ظلم کے پہاڑ توڑدیئے?