5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سی ایس ایس کے نتائج میں غلطی تسلیم، نئے نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2009 کے نظر ثانی شدہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے?جس کے مطابق 266 امیدواروں کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے?کمیشن کی جانب سے نتائج کا اعلان 15جون کو کرنے کے بعد اگلے ہی روز ویب سائٹ سے نتائج ہٹا دیے گئے تھے?کمیشن ذرائع کے مطابق نئے نتائج کے مطابق کل 895 امیدوارکامیاب قرار پائے?616 امیدواروں کے نتائج میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ تیرہ امیدواروں کی پوزیشن میں کمی اور 266 امیدواروں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے?کمیشن نے نظر ثانی شدہ نتائج میں امیدواروں کے نام،سیٹ نمبر ،میرٹ لسٹ کے ساتھ حاصل کی گئے مارکس بھی جاری کردیے ہیں?کمیشن کے ذرائع نے رزلٹ میں ہونے والی بے ضابطگی کی چھان بین کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی جس نے اپنی رپورٹ میں کمپیوٹر کی غلطی قرار دے کر نتائج کو از سر نو مرتب کیا?