5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اجتماعی خود کشیاں حکمرانوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ، لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ غربت کے ہاتھوں اجتماعی خود کشیاں حکمرانوں کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے ?لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں رکشہ ڈرائیور اکبر اور اس کی تین بیٹیوں کی زہر خورانی سے اموات پر اظہار افسوس کیلیے ان کے گھر گئے?اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ غربت کے ہاتھوں خود کشیاں حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،مہنگائی کے باعث ملک میں عام آدمی کے لئے جینا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بجٹ کو دوبارہ جائزہ لے اور مہنگائی کے ہاتھوں پسی عوام کو ریلیف دے?