5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لطیف کھوسہ کی اہلیہ کا پرس چوری، مقدمہ درج
جنگ نیوز -
لاہور. .. . ... . سینیٹر لطیف کھوسہ کی اہلیہ مسرت کھوسہ کے پندرہ لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی چوری ہوگئی?پولیس نے مقدمہ درج کر لیا?تھانہ لبرٹی مارکیٹ میں درج کروائے گئے مقدمہ میں مسرت کھوسہ کی جانب سے لکھوائی جانے والی تفصیلات کے مطابق کہ ڈیفنس سے شاپنگ کے لیے لبرٹی مارکیٹ ایک دو کان پر خریداری کے لیے آئیں تو دکاندار کو پیسے دینے کے لیے بیگ میں پرس دیکھا تو بیگ میں پرس نہیں تھا مسرت کھوسہ کے مطابق ان کے پرس میں ڈالرز،پاونڈز یوروز سعودی ریال ،درہم اور تین ہزار پاکستانی روپے غائب تھے?ایف آئی آر میں اصل شناختی کارڈ اور ان کی فیملی کے اسلام آباد کلب کے کارڈ بھی شامل تھے جوچوری کر لیے گئے ہیں?تھانہ لبرٹی مارکیٹ نے مقدمہ نمبر 593/10کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے?