تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈیرہ غازی خان :تین ڈاکوپکڑے گئے ،دو پولیس اہلکار نکلے

جنگ نیوز -
ڈیرہ غازی خان. . .. . . .. ڈیرہ غازی خان میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ڈاکوؤں میں ڈکیتی اور لڑکی کو اغواکرنے کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ?پولیس کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے پیر عادل میں تین مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوگئے جہاں پر انہوں نے گھرکا سامان لوٹنے کے بعد ایک لڑکی کو اغواکرنا چاہ رہے تھے اس دوران انہوں نے لڑکی کو برہنہ کرکے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ، اہل خانہ کے شور مچانے پر علاقے کے لوگ جمع ہوگئے جنہوں نے ڈاکوؤں پکڑ لیا بعد میں پتہ چلا کہ ان ڈاکوؤں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سے غلام یاسین تھانے جھوک اترا اور ساجد علی پولیس تھانہ کالا میں تعینات ہیں ?مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس ڈکیتی کی واداتوں میں خود ملوث ہے تو ہم انصاف کس سے مانگے ، ایس ایچ او کوٹ مبارک نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف خواتین کو اغوا اور ڈکیتی کے اقدام کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور ملزمان کو تھانے منتقل کردیاگیا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.