تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

افغانستان میں استحکام آرہا ہے،ہلیری کلنٹن کادعوی?

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . .. . .. . ..امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے دعوی? کیا ہے کہ افغانستان میں استحکام آرہا ہے? مگر ساتھ ہی تسلیم کیا ہے کہ یہ ایک انتہائی کٹھن کام ہے?واشنگٹن میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لِینے اسپرسن کے ساتھ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور اسکے بین الاقوامی اتحادی افغانستان میں استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں? تاہم ہمیں معلوم ہے کہ یہ کتنا مشکل ہے? انہوں نے کہا کہ افغان فوج اور پولیس بہتری کی جانب گامزن ہیں? حکومت کی جانب سے کئی گئی کچھ اصلاحات کے نتائج سامنے آنا باقی ہیں? مگر یہ کہنا صحیح نہیں کہ افغانستان میں کوئی مثبت پیشرفت نہیں ہوئی? کیونکہ تعلیم، صحت، سرکاری امور، زرعی پیداوار اور معاشی ترقی کے حوالے سے مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں? انہوں نے بتایا کہ وہ اگلے مہینے کی بیس تاریخ کو افغانستان کا دورہ کریں گی? اور کابل میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.