5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لبنانی امدادی قافلے کو روکنے کاحق محفوظ رکھتے ہیں،اسرائیلی دھمکی
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس. . .. . . . اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کیلئے امداد لانے والے لبنان کے بحری قافلے کو روکنے کیلئے ہر ممکن طریقے استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہے? اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون اور سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں اسرائیلی نمائندہ گیبرئیلا شالیف نے لبنانی حکومت اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امدادی قافلے کو غزہ کیلئے روانہ ہونے سے روکے? شالیف کا کہنا تھا کہ لبنان کے بحری قافلے کے منتظمین کے اصل مقاصد مشکوک ہیں? کیونکہ انکا یہ کہنا ہے کہ وہ شہید ہونا چاہتے ہیں? اور ممکنہ طور پر انکا تعلق حزب اللہ سے ہوسکتا ہے? اس لیے اسرائیل یہ امکان نظرانداز نہیں کرسکتا کہ لبنان سے آنے والے قافلے میں دہشت گرد موجود ہوں یا اس کے ذریعے اسلحہ اسمگل کیا جارہا ہو? اس صورتحال میں اسرائیل اسے ہر ممکن طریقے سے روکنے کا حق محفوظ رکھتا ہے?