تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کوسوو:اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف ہزاروں افراد کااحتجاج

جنگ نیوز -
کوسوو:اسکولوں میں حجاب پر پابندی کیخلاف ہزاروں افراد کااحتجاج

پریسٹینا …کوسوو میں قریباً پانچ ہزار افراد نے حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں بچیوں کے حجاب اوڑھنے پر لگائی گئی پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے?حکومت کی جانب سے طالبات پر حجاب اوڑھنے پرپابندی کے خلاف مظاہرے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لوگ دارالحکومت پریسٹینا پہنچے تھے? انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے کو واپس لے اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک نہ کرے?مظاہرین نے دارالحکومت میں وزرات تعلیم کے دفاتر تک مارچ کیا جس نے طالبات کے سرپوش اوڑھنے پر پابندی لگائی ہے? انہوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر یہ نعرے درج تھے:''ہماری ریاست کو ہمارے ہی خلاف استعمال نہ کرو''?''کمیونزم ختم ہو چکا''?ایک طالبہ فطور ابازی کا کہنا تھا کہ '' سرپوش ایک یونیفارم نہیں بلکہ میرا مذہبی فریضہ ہے? میں اپنے مذہب کا احترام کرتی ہوں مگر میں اپنی فیکلٹی بھی جانا چاہتی ہوں''?یاد رہے کہ کوسوو کو اب تک دنیا کے صرف انہتر ممالک نے آزاد ملک کے طور پر تسلیم کیا ہے جن میں مغربی یورپ، امریکا اور بعض مسلم ممالک شامل ہیں? وہ ابھی تک اقوام متحدہ کا رکن ملک بھی نہیں بن سکا ہے? سربیا اس کی آزادی کی مخالفت کر رہا ہے اور اسے دوبارہ اپنا ایک صوبہ بنانا چاہتا ہے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.