5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا:پوسٹ کارڈ آخر کار ایک صدی بعد پتے پر پہنچ ہی گیا
جنگ نیوز -
امریکا:پوسٹ کارڈ آخر کار ایک صدی بعد پتے پر پہنچ ہی گیا
نیویارک…بوسنیا کے فوجی کی جانب سے پہلی جنگ عظیم کے دوران اپنے گھر بھیجا جانے والا پوسٹ کارڈ آخر کار ایک صدی بعد پتے پر پہنچ ہی گیا? اور یہ ممکن بنایا نایاب اشیا جمع کرنے والے امریکی نیہاد ایرک نے? جس نے لانگ بیچ، کیلی فورنیا میں لگی ایک نمائش سے یہ پوسٹ کارڈ خریدا اور بوسنیائی فوجی کے پوتے نادر بیکاک چِچ کے حوالے کیا? کیلی فورنیا کا رہائشی بوسنیائی نژاد نیہاد ایرک اکثر اپنے آبائی شہر سرائیوو جاتا رہتا ہے? نادر سے اس کی اتفاقیہ ملاقات ایک اینٹیک شاپ کے باہر ہوئی? اور اس کے خاندانی نام بیکاک چِچ کو سن کر اسے کچھ یاد آیا?اگلے ہی دن نیہاد نے لانگ بیچ سے پچاس ڈالر میں خریدا ہوا پوسٹ کارڈ نادر کے حوالے کردیا? جو اس کے دادا ادھم بیکاک چِچ نے تیرہ جون انیس سو پندرہ میں ہنگری سے بھیجا تھا? ادھم جنگ عظیم کے بعد واپس اپنے علاقے آیا اور سرائیوو کا میئر بنا?