5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: کیماڑی میں ڈمپر کی ٹکر سے2 موٹر سائیکل سوار ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی. . .. .... .کراچی کے علاقے کیماڑی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار2 نوجوان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا?پولیس کے مطابق کیماڑی کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے گھر واپس آنے والے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان ہلاک ہوگئے،جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا،ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت رمضان اور صدام کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت ذوہیب کے نام سے ہوئی ہے?ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال لے جایا گیا،جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا?