5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عراق :سابق نگراں وزیراعظم علاوی کوقتل کی دھمکی موصول ہونے کا انکشاف
جنگ نیوز -
بغداد. . .. . .. .. .العراقیہ گروپ کے سربراہ اور سابق نگراں عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی کو قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے?عربی ٹی وی کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ قتل کی دھمکی کے بعد نئی احتیاطی تدابیر لی گئی ہیں جنکے مطابق کسی بھی ایسے مسافر جہاز جس میں ایاد علاوی سوار ہوں کوصرف فوجی ایئربیس پر ہی اترنے اور پرواز کی اجازت دی جائے? ایاد علاوی کو کسی اندرون یا بیرون ملک سفر کے دوران قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے? اس مقصد کے لئے سائلنسر لگی بندوقوں سے مسلح نشانہ بازوں کو یہ کارروائی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے? ایاد علاوی کو قتل کرنے کے بعد ان نشانہ بازوں کو بھی ٹھکانے لگانے کا نظام تربیت دیا جا چکا ہے?ذرائع کے مطابق قتل کے اس منصوبے میں اعلی? اختیاراتی حکومتی حلقے ملوث ہیں? ایاد علاوی کی سیکیورٹی پر مامور دستوں کو پہلے حکم دیا گیا تھا کہ وہ ان کی آمد و رفت کے لئے صرف فوجی بیس استعمال کریں، جس سے ان کے منصوبہ قتل کی تصدیق ہو جاتی ہے?عراق میں نئی حکومت سازی کا مرحلہ انتشار کا شکار ہو گیا ہے کیونکہ ایاد علاوی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستوں والی پارٹی کے سربراہ کے طور پر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں?