تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل کا اسپل وے چوڑا کرنے کیلئے آج ماہرین جائزہ لیں گے

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل میں پانی کی آمد اور اخراج تقریبا ًبرابرہے جب کہ اسپل وے کوچوڑاکرنے کے کام کا جائزہ لینے کے لئے ماہرین کی ٹیم آج گلگت پہنچ رہی ہے?این ڈی ایم کے چیئرمین جنرل (ر) ندیم کے مطابق ماہرین کی ایک ٹیم آج اسلام آباد گلگت پہنچے گی جوکہ اسپل وے کوچوڑاکرنے کے کام کے بارے میں جائزہ لے گی?جنرل (ر) ندیم کے مطابق اسپل وے کے درمیان تین بڑے پتھر موجود ہیں جنہیں ہٹانے کے بعداسپل وے سے پانی کااخراج پندرہ سے بیس ہزار کیوسک تک ہوسکتاہے، جس سے جھیل کی سطح بتدریج کم ہوگی?جنرل (ر) ندیم کے مطابق پتھروں کوہٹانے کے لئے ڈائینامائٹ کااستعمال کیا جائے گا اوراس سلسلے میں حکومت کی جانب سے تمام احتیاطی تدابیر مکمل کرلی گئی ہیں?پتھروں کو ہٹانے کے بعد جھیل کی صورتحال کودیکھنے کے بعد ہی نشیبی علاقوں کے آئی ڈی پیز کو امدادی کیمپوں سے اپنے گھروں میں واپس بھیجنے یا نہ بھیجنے کافیصلہ کیاجائے گا، جب کہ جھیل میں کشتی سروس پھر سے شروع کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.