تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ویلیوڈ ایڈڈ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے، سیکریٹری خزانہ سلمان صدیق

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سیکریٹری خزانہ سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کردیا گیا ہے اور اب جنرل سیلز ٹیکس میں اصلاحات کرکے محصولات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا? یہ بات انہوں نے پارلی منٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہی? ان کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس ہو یا جنرل سیلز ٹیکس میں اصلاحات، ان کا مقصد حکومت کی آمدن بڑھانا ہے? اگر جنرل سیلز ٹیکس میں اصلاحات سے آمدنی بڑھتی ہے تو ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی ضرورت نہیں? سلمان صدیق نے مزید بتایا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس آئی ایم ایف کی شرط نہیں، ان کی شرط آمدنی بڑھانا ہے تاکہ ادائیگیوں میں توازن پیدا کیا جاسکے? سیکریٹری خزانہ نے کہا کہ آیندہ ماہ کے آخری ہفتے میں آئی ایم ایف سے بات چیت متوقع ہے? ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر مالیاتی اداروں کے وہ فنڈز جو رواں مالی سال نہیں مل سکے آیندہ مالی سال میں مل جائیں گے? سلمان صدیق نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے پاکستان اسٹیٹ آئل کو 31 ارب روپے کی ادائیگی اسی ماہ کر دی جائے گی جبکہ10ارب روپے پیکو کے ذریعے ادا کئے جائیں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.