تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈی آئی خان میں دو دھماکے،5پولیس اہلکاروں سمیت11افراد زخمی

جنگ نیوز -
ڈیرہ اسماعیل خان…ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف نوعیت کے دو دھماکے ہوئے جس میں پانچ پولیس اہل کاروں سمیت دیگر 11 افراد زخمی ہوگئے?پولیس کے مطابق شیخ یوسف اڈہ پر پولیس موبائل کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا ، جس میں ڈرائیور سمیت پانچ اہلکار اور چار راہگیر زخمی ہوئے?بم حملے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں جنھوں نے زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منتقل کیا? زخمیوں میں سے ایک راہ گیر کی حالت تشیویش ناک بتائی جاتی ہے?بم دھماکے کے بعد شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.