5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
موسمِ بہارکے پھولوں سے بنائے گئے قالینوں کا رنگا رنگ میلہ
جنگ نیوز -
روم…سینٹرل مانیٹرنگ…موسمِ بہار میں جہاں درخت اور پودے مختلف اقسام کے پھلوں اور پھولوں سے لد جاتے ہیں وہیں دنیا میں کئی مقامات پر پھولوں کی رنگا رنگ نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں? ایسا ہی ایک دلچسپ میلہ روم میں بھی منعقد کیا گیا جس میں ماہر آرٹسٹوں نے مائیکل اینجیلو کے فن پاروں کو تازہ پھولوں سے سجے قالینوں کی صورت میں بنا کر پیش کیا?روم کے ایک قصبے میں منعقد کیا گیا یہ دلچسپ میلہ 1778 میں پہلی بار منعقد کیا گیا تھا جس کے بعد سے اسے ہر سال منایا جاتا ہے اور اسے دیکھنے کے لئے ہزاروں شائقین اس قصبے کا رخ کر تے ہیں?