تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سرسبز مقامات پر رہائش صرف مردوں کے دل و پھیپھڑوں کیلئے مفید

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…سرسبز جگہ پر رہائش سے مردوں کے دل اور پھیپھڑوں کو تقویت ملتی ہے لیکن اس سے خواتین کی صحت پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا?ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ پارکوں، کھیل کے میدانوں اور جنگلات کے قریب رہائش پذیر مردوں میں پھیپھڑوں میں خرابی یابیماری کے سبب اموات کی شرح دیگر علاقوں میں رہنے والے مردوں کی نسبت 10 فیصد کم ہوتی ہے ،تاہم خواتین میں کسی تبدیلی کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی? محققین کاکہنا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ماحول کاخواتین پر کوئی اثر کیوں نہیں پڑتا? خیال کیا جاتا ہے کہ اس کاسبب یہ ہو کہ خواتین کو گھر سے باہر پارکوں اور جنگلات میں جانے کاموقع کم ملتا ہے? ایڈنبرا سکول آف جیو سائنسز کی شریک مصنف ڈاکٹر ایلزبتھ رچرڈسن نے بتا یا کہ اس سٹڈی کامقصد سرسبز مقامات کے فوائد کااندازہ لگانا تھا?












متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.