5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایشیا کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
جنگ نیوز -
دمبولا… ایشیا کپ میں آج دنیائے کرکٹ کے دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہیں، دمبولا کے رنگری انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ڈے نائٹ میچ میں پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کرپہلے اپنے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے?شاہد خان آفریدی نے ٹاس جیتنے کے بعد کمنٹیٹر رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ میں آج دو تبدیلیاں کی گئی ہیں? اوپنر شاہ زیب حسن کی جگہ پر عمران فرحت کو کارکردگی دکھانے کا موقع دیا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولر محمد آصف کی جگہ سعید اجمل اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے? دوسری جانب مہندر سنگھ دھونی نے اپنی بولرز پر اعتماد کا اظہار کیا ہے?